فلم | مصری قاری متولی عبدالعال کی یادگار تلاوت

IQNA

فلم | مصری قاری متولی عبدالعال کی یادگار تلاوت

10:14 - July 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508000
تہران(ایکنا) سید متولی عبدالعال کی سوره نازعات آیات ۲۶ و ۲۷ کی تلاوت ایک ہی سانس میں انکی یادگار تلاوت کے طور پر شمار کی جاتی ہے۔

مصری قاری سید متولی عبدالعال اس تاریخی تلاوت میں آیات ۲۶ و ۲۷ سوره نازعات: «إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى، أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ بَنَاهَا: کی تلاوت کو ایک ہی سانس میں کرتے ہیں۔

 

متولی عبدالعال  ۲۶ اپریل سال ۱۹۴۷ کو مصری صوبہ شرقیہ کے شہر«فاقوس» کے مضافات میں علاقہ  فدادنه میں ایک کسان کے گھر پیدا ہوئے، انکی والد نے چار بیٹیوں کی پیدائش کے بعد خدا سے ایک مددگار اولاد نرینہ کی دعا کی اور یوں متولی انکے گھر میں پیدا ہوئے۔

 

پانچ سال کی عمر میں انکے والد نے انہیں ایک خاتون «مریم السید رزیق» کے پاس لے گئے تاکہ انہیں قرآن سیکھا سکے۔ متولی بھی قرآن سے مانوس تھا اور اسکول میں بھی وہ قرآن سے جدا نہ ہوئے اور صرف بارہ سال کی عمر میں انہوں نے قرآن مجید حفظ کرلیا۔

 

متولی عبدالعال نے ایران، لبنان، شام، جنوبی افریقہ، هندوستان اور امریکہ میں بہت سے تلاوت کرچکے ہیں۔ ۱۶ جولای ۲۰۱۵ کو ۶۸ کی عمر میں وہ دنیا سے رخصت ہوئے۔/

ویڈیو کا کوڈ

3913191

نظرات بینندگان
captcha